رسائی کے لنکس

logo-print

ہیلری کلنٹن نومبرمیں آسٹریلیا کادورہ کریں گی


امریکہ اور آسٹریلیا کےمابین اتحاد کوتقویت دینےکےلیےدونوں ممالک اسٹریٹجک مذاکرات کریں گے۔ اِس سلسلے میں امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن اور وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کریں گے۔

کلنٹن نے اِس بات کا اعلان آسٹریلیا کے وزیرِ خارجہ اور سابق وزیرِ اعظم کیون رُڈ کے ہمراہ جمعے کو واشنگٹن میں کیا۔

آٹھ نومبرکو ہونے والی وزارتی ملاقات امریکہ اور آسٹریلیا کے درمیان پچیسواں اجلاس ہوگا۔وزیرِ خارجہ کی حیثیت سے یہ اُن کا آسٹریلیا کا پہلا دورہ ہوگا ، جب جنوری میں ہیٹی کے زلزلے کے پیشِ نظر اُنھوں نےآسٹریلیا کا پہلے سے طےشدہ دورہ منسوخ کردیا تھا۔

رُڈ اِس وقت واشنگٹن میں ہیں جِس کے بعد وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلیے اگلے ہفتے نیو یارک روانہ ہوں گے۔

اُنھوں نے اور وزیرِ خارجہ کلنٹن نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

XS
SM
MD
LG