رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن یورپ اور کاکیشیا کےپانچ ملکوں کے دورے پر


امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن مشرقی یورپ اور قفقاز کے پانچ ملکوں کے دورے پر روانہ ہو گئی ہیں۔ اپنے دورےمیں وہ اتحادیوں کو یقین دہانی کرائیں گی کہ امریکہ اور روس کے تعلقات میں بہتری اُن کو داؤ پہ لگا کر نہیں لائی جائے گی۔

اُن کے دورے کا آغاز یوکرین کے دارالحکومت کئیف سے ہوگا، جہاں وہ یوکرین کے صدر وِکٹر یانکووچ سے مذاکرات کریں گی۔ اس سال کے اوائل میں ا نتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد، یوکرین کے رہنما نے روس نواز پالیسیاں اپنائی ہیں جب کہ امریکہ اور روس نے اپنے سفارتی امور کو نئی جہت دینے کا عمل شروع کر رکھا ہے۔

ہفتے کو ہلری کلنٹن پولینڈ جائیں گی جہاں وہ اپنے ہم منصب راڈوسلا سکو رِسیل سے ملاقات کریں گی۔

بعد ازاں، وہ آزربائیجان اور آرمینا کا دورہ کریں گی جن کے تعلقات، نگورنو کاراباخ کے خطے کی علحدمگی کے بعد تعطل کا شکار ہیں۔ توقع ہے کہ ہلری کلنٹن دونوں ملکوں کے رہنماؤں پر زور دیں گی کہ آرمینائی نسل کے علاقے میں امن لانے کے لیے سمجھوتہ کریں، جو آزربائیجان سے آزادی چاہتا ہے۔

کلنٹن کے پانچ ملکی دورے کا اختتام اگلے پیر کو جارجیا کے دورے پر ہوگا۔

XS
SM
MD
LG