رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن کا روس سےجارجیا پرقبضہ ختم کرنے کا مطالبہ


ہلری کلنٹن کا روس سےجارجیا پرقبضہ ختم کرنے کا مطالبہ
ہلری کلنٹن کا روس سےجارجیا پرقبضہ ختم کرنے کا مطالبہ

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے روس سےہمسایہ ملک جارجیا سے اپنی فوجیں واپس بلانے کے امریکی مطالبے کو دہرایا ہے۔

ہلری کلنٹن نے یہ بات بدھ کودفاع، سکیورٹی، تجارت اور معاشی تعلقات کے بارے میں دِن بھر جاری رہنے والے مذاکرات سے قبل جارجیا کےوزیرِ اعظم نکولوز گلوری کےہمراہ واشنگٹن میں تقریر کرتے ہوئے کیہ۔

اُنھوں نے کہا کہ واشنگٹن ماسکو پر اس بارے میں زور دینے کو تیار ہے کہ وہ 2008ء میں کی گئی اُس فائربندی کی پابندی کرے جِس کے نتیجے میں جارجیا اور روس کے درمیان پانچ روزہ جنگ کا خاتمہ ہوا تھا۔ اِس سمجھوتے میں کہا گیا تھا کہ روسی فوجیں جارجیا کے علاقے سے چلی جائیں گی۔

ہلری کلنٹن نے جنوبی اوسیشیا میں ہزاروں کی تعداد میں روسی افواج کی موجودگی کوقبضے سے تعبیر کیا ۔

اُنھوں نے جارجیا سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اقتصادی اور جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔ جارجیا کے وزیر اعظم نے تسلیم کیا کہ اُن کے ملک کو اِن شعبوں میں اصلاحات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

XS
SM
MD
LG