رسائی کے لنکس

امریکی وزیر ِ خارجہ دوحہ میں: ایران کو نتائج بھگتنا ہوں گے، ہلری


وہ عرب لیگ کے ممالک کو اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گی

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن، مشرق وسطیٰ کے مسائل پر امریکہ کے اتحادیوں قطر اور سعودی عرب سے بات چیت کے لیے اتوار کے روز دوحہ پہنچ گئی ہیں۔

ان مسائل میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کی کوششیں اور ایران کے معاملات شامل ہیں۔

اتوار کے روز اسلامک ورلڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہیوں نے کہا کہ ایران کو حقوق انسانی اور جوہری سرگرمیوں سے متعلق، بقول ان کے، خطرناک سیاسی فیصلے کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایران سے اشتعال انگیز کارروائیوں کا حساب لیں۔

صدر باراک اوباما نے وزیر خارجہ کلنٹن کے فورم سے خطاب سے قبل، ہفتے کے روز 56 رکنی اسلامک کانفرنس آرگنائزیشن کے لیے ایک خصوصی سفیر تعینات کیا ہے۔

کانفرنس کے لیے اپنے ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام میں صدر اوباما نے کہا کہ وہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ امریکی شراکت داری بڑھانے کے لیے، جن پر وہ پچھلے سال جون میں اپنے قاہرہ کے خطاب کے بعد سے عمل پیرا ہے، وہائیٹ ہاؤس کے ایک قانون دان راشد حسین کی تعیناتی کررہے ہیں۔


صدر اوباما نے کہا ہے کہ وہ اگلے مہینے دنیا کے سب سے زیادہ مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا پر جارہے ہیں اور مسلم دنیا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے سلسلے میں جاری مذاکرات سےاچھی توقعات رکھتے ہیں۔ صدر اوباما نے اس سلسلے میں درپیش چیلنجز کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا مسلم ممالک اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں غلط فہمیاں اور بداعتمادی ، تعاون کی کوششوں کو متاثر کرسکتی ہے۔

سعودی عرب میں امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن شاہ عبداللہ سے ملاقات کریں گی ۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ مز کلنٹن ،عرب لیگ کے ممالک کو اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گی۔

XS
SM
MD
LG