رسائی کے لنکس

قومی ترانہ، کرنسی نوٹس: ملکہ کے انتقال کے بعد کیا کچھ بدلے گا؟

برطانیہ اور دنیا کے دیگر ممالک میں سکوں اور بینک نوٹس پر ملکہ الزبتھ دوم کی پروفائل کی جگہ شاہ چارلس سوم کا چہرہ نظر آنا شروع ہوجائے گا۔(فائل فوٹو)
برطانیہ اور دنیا کے دیگر ممالک میں سکوں اور بینک نوٹس پر ملکہ الزبتھ دوم کی پروفائل کی جگہ شاہ چارلس سوم کا چہرہ نظر آنا شروع ہوجائے گا۔(فائل فوٹو)

ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے ساتھ ہی ان کے بڑے بیٹے چارلس سوم برطانیہ کے بادشاہ بن گئے ہیں۔ ان کے تخت سنبھالنے کے ساتھ ہی برطانیہ میں قومی ترانے، بینک نوٹس، سکے، ڈاک ٹکٹ، پاسپورٹس اور روز مرہ زندگی کے بہت سے پہلو تبدیل ہو جائیں گے۔

برطانیہ اور دنیا کے دیگر ممالک میں سکوں اور بینک نوٹس پر ملکہ الزبتھ دوم کی پروفائل کی جگہ شاہ چارلس سوم کا چہرہ نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

کرنسی اور ڈاک ٹکٹس

مشرقی کیربیئن، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں استعمال ہونے والے کرنسی نوٹوں پر بھی اب ملکہ کے بجائے بادشاہ چارلس کا چہرہ نظر آئے گا۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق سن 1936 میں شاہ ایڈورڈ ہشتم کے دور میں جو 326 دن تک رہا، سکے بنائے گئے تھے۔ لیکن بادشاہ نے ان کے مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی دست برداری اختیار کر لی تھی۔

ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر برطانیہ میں سوگ

برطانیہ کی تاریخ میں سب سے طویل مدت تک تخت نشین رہنے والی ملکہ الزبتھ دوم وفات پا گئی ہیں۔ لندن کے پکاڈلی سرکس پر ان کی قدآدم تصویر کی راہ گیر تصاویر لے رہے ہیں۔ 
1/8 برطانیہ کی تاریخ میں سب سے طویل مدت تک تخت نشین رہنے والی ملکہ الزبتھ دوم وفات پا گئی ہیں۔ لندن کے پکاڈلی سرکس پر ان کی قدآدم تصویر کی راہ گیر تصاویر لے رہے ہیں۔ 
لندن کے بکنگھم پیلس کے گیٹ پر ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کا اعلان آویزاں ہے۔
2/8 لندن کے بکنگھم پیلس کے گیٹ پر ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کا اعلان آویزاں ہے۔
ملکۂ برطانیہ کے انتقال کی خبر کے بعد لندن کے بکنگھم پیلس کے باہر ہجوم  میں شامل ایک خاتوں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رونے لگیں۔ 8 ستمبر 2022 
3/8 ملکۂ برطانیہ کے انتقال کی خبر کے بعد لندن کے بکنگھم پیلس کے باہر ہجوم  میں شامل ایک خاتوں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رونے لگیں۔ 8 ستمبر 2022 
برطانوی وزیراعظم لز ٹرس اپنی رہائیش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر ملکۂ الزبتھ دوم کی وفات پر میڈیا کے سامنے اپنا بیان دے رہی ہیں۔ 8 ستمبر 2022۔ 
4/8 برطانوی وزیراعظم لز ٹرس اپنی رہائیش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر ملکۂ الزبتھ دوم کی وفات پر میڈیا کے سامنے اپنا بیان دے رہی ہیں۔ 8 ستمبر 2022۔ 
ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے اعلان کے بعد بکنگھم پیلس پر برطانوی پرچم یونین جیک سرنگوں ہے۔ 
5/8 ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے اعلان کے بعد بکنگھم پیلس پر برطانوی پرچم یونین جیک سرنگوں ہے۔ 
بکنگھم پیلس کے قریب سے ایک ٹیکسی گزر رہی ہے جس پر ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر چسپاں ہے۔ 8 ستمبر 2022۔
6/8 بکنگھم پیلس کے قریب سے ایک ٹیکسی گزر رہی ہے جس پر ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر چسپاں ہے۔ 8 ستمبر 2022۔
ناروے کے شہر اوسلو میں قائم  برطانوی سفارت خانے کے باہر لوگ ملکۂ برطانیہ کے لیے تعزیتی پیغامات اور پھول رکھ رہے ہیں۔
7/8 ناروے کے شہر اوسلو میں قائم  برطانوی سفارت خانے کے باہر لوگ ملکۂ برطانیہ کے لیے تعزیتی پیغامات اور پھول رکھ رہے ہیں۔
ملکۂ برطانیہ کی وفات کے سوگ میں واشنگٹن ڈی سی میں کیپٹل ہل کی عمارت پر لگا امریکی پرچم سرنگوں ہے۔
8/8 ملکۂ برطانیہ کی وفات کے سوگ میں واشنگٹن ڈی سی میں کیپٹل ہل کی عمارت پر لگا امریکی پرچم سرنگوں ہے۔
Previous slide
Next slide

ملکہ الزبتھ دوم کا چہرا ڈاک ٹکٹوں پر بھی موجود ہے، لہٰذا اسے تبدیل ہونے کی ضرورت ہو گی، اس کے علاوہ پولیس کے ہیلمٹ پر موجود نشان بھی تبدیل ہوگا۔

ترانہ اور پاسپورٹس

برطانیہ کے قومی ترانے کے بول بھی تبدیل ہوجائیں گئے اور قومی ترانہ ''گاڈ سیو دی کنگ'' ہوجائے گا۔

بلاشبہ یہ برطانوی شہریوں کے لیے مشکل ہوگا کیوں کہ وہ 1952 سے ''گاڈ سیو دی کوئن'' گا رہے ہیں۔ یہ نیوزی لینڈ کے دو قومی ترانوں میں سے ایک ہے جب کہ آسٹریلیا اور کینیڈا میں شاہی ترانہ ہے، ان ممالک کے اپنے قومی ترانے بھی ہیں۔

برطانیہ کے پاسپورٹ کے اندرونی کور پر موجود الفاظ جو تاج کے نام پر جاری کیے گئے ہیں، انہیں بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اسی طرح آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے پاسپورٹس کے اندر موجود متن کو بھی اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

سیاست اور حقوق

اسی طرح 'ہر مجیسٹی' تبدیل ہو کر 'ہز مجیسٹی' ہوجائے گا۔ مزید یہ کہ اب یہ بادشاہ کی تقریر ہوگی (دی کنگ اسپیچ) نہ کہ ملکہ کی جو پارلیمنٹ میں حکومت کا پروگرام پیش کریں گے اور پارلیمانی اجلاس کا آغاز کریں گے۔

بکنگھم پیلس کے سامنے کوئنز گارڈز کا نام بھی تبدیل ہوجائے گا۔ پولیس اب ملکہ کے لیے نہیں بلکہ بادشاہ کے لیے امن برقرار رکھے گی اور تجربہ کار وکلا کی حیثیت کیو سی (ملکہ کے وکیل) سے کے سی (بادشاہ کے وکیل) ہوجائے گی۔

لندن کے ویسٹ ایسٹ تھیٹر ڈسٹرکٹ میں 'ہر مجیسٹی تھیٹر' کا نام بھی تبدیل ہوجائے گا۔ اس مقام پر 1986 سے فینٹم آف دی اوپرا پیش کیا جا رہا ہے۔

اس خبر میں شامل معلومات خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' سے لی گئی ہیں۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG