رسائی کے لنکس

کولمبیا میں مٹی کے تودے پھسلنے سے 12 افراد ہلاک


مٹی کے تودوں کی زد میں آنے والے گاؤں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ 11 اکتوبر
مٹی کے تودوں کی زد میں آنے والے گاؤں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ 11 اکتوبر

کولمبیا میں جمعرات کے روز مٹی کے تودے پھسلنے سے کم ازکم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

سانحات کی امدادی سرگرمیوں سے متعلق عہدے داروں نے بتایا ہے کہ پہاڑی علاقے میں مٹی کے تودوں کے نتیجے کئی گھر دب گئے۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ سانحہ وسطی کولمبیا کے ایک گاؤں مارکوٹیلیا میں رات کے دو بجے پیش آیا جب لوگ اپنے گھروں میں سوئے ہوئے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔

امدادی کارکنوں نے ملبے میں دبے ہوئے 53 افراد کو زندہ نکال لیا۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ مٹی کے تودوں کی زد میں 7 مکان آئے جب کہ 16 خاندان متاثر ہوئے۔

کولمبیا میں ہر سال شدید بارشوں کے بعد سیلابوں کی وجہ سے مٹی کے تودے پھسلنے کے واقعات میں درجنوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

ماحولیات سے متعلق کولمبیا کے قومی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں ملک کے آٹھ صوبوں کو مٹی کے تودے پھسلنے کے واقعات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG