رسائی کے لنکس

کانگو میں اقوام متحدہ کا طیارہ گر کر تباہ، 32 ہلاک


کانگو میں اقوام متحدہ کا طیارہ گر کر تباہ، 32 ہلاک
کانگو میں اقوام متحدہ کا طیارہ گر کر تباہ، 32 ہلاک

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کانگو میں اُس کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عالمی تنظیم کے مطابق یہ فضائی حادثہ ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو میں پیر کو پیش آیا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے بتایا کہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب طیارہ دارالحکومت کن شاسا کے ہوائی اڈے پر اُتر رہا تھا۔ اُنھوں نے بتایا کہ طیارے میں سوار افراد میں سے صرف ایک شخص زندہ بچا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت تیز بارش ہو رہی تھی اور جیسے ہی طیارے کے پہیے زمین سے ٹکرائے ہوائی جہاز کے کئی ٹکڑے ہو گئے۔ طیارے کی منزل شمال مشرقی شہر کیساینگنی (Kisangani) تھی۔ اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر سوزین رائس نے کہا کہ اُنھیں یہ خبر سن کر گہرا صدمہ ہوا ہے۔

کانگو میں اقوام متحدہ کے مشن کے 19 ہزار فوجی تعینات ہیں اور اس ملک میں ایوی ایشن کے خراب نظام کی وجہ سے فضائی حادثے معمول کی بات ہیں۔

XS
SM
MD
LG