رسائی کے لنکس

روس میں طیارہ گر کر تباہ، 15 ہلاک


روس کی ایمرجنسی کی وزارت کے ایک اعلامیہ کے مطابق انتونو-25 طیارہ جنوبی سربیا کے شہر کرسنویرک سے شمال میں واقع شہر اگارکا آرہا تھا جب لینڈنگ کے دوران ہوائی اڈّے کے رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں جہاز میں سوار مسافر اور عملے کے تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے

روس کا ایک مسافر بردار طیارہ شمالی سربیا کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ حادثے میں جہاز پر سوار تمام 15 مسافر اور عملے کے ارکان ہلاک ہوگئے۔

روس کی ایمرجنسی کی وزارت کے ایک اعلامیہ کے مطابق انتونو-25 طیارہ جنوبی سربیا کے شہر کرسنویرک سے شمال میں واقع شہر اگارکا آرہا تھا جب لینڈنگ کے دوران ہوائی اڈّے کے رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں جہاز میں سوار مسافر اور عملے کے تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثے کی وجوہات کے بارے میں تاحال پتا نہیں چلایا جا سکا۔

XS
SM
MD
LG