رسائی کے لنکس

کرونا وائرس: کیا پاکستان کا 1.25 کھرب روپے کا پیکج کافی ہے؟


وزیرِ اعظم عمران خان
وزیرِ اعظم عمران خان

پاکستان نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے پیش نظر مجموعی طور پر 1.25 کھرب روپے کے اقتصادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

حکمراں جماعت کے عہدیدار افتخار چودھری نے بتایا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا امدادی پیکج ہے۔

معاشیات کے ماہر ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی اتفاق کرتے ہیں کہ یہ امداد بر وقت ہے، گرچہ، بقول ان کے، یہ پاکستان کے اقتصادی مسائل حل کرنے میں دیرپا ثابت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ڈالر کی نسبت رُوپے کی قدر میں کمی آئی ہے۔

معاشیات کے ماہر ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی کہتے ہیں کہ اس کی وجہ سے پاکستان نے بیرون ممالک سے جو قرضے لیے تھے ان کی ادائیگی اور مشکل ہو جائے گی۔

حکمراں جماعت کے عہدیدار اور معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ کا دو کھرب ڈالر کے اقتصادی پیکج کا منظور ہونا پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے میں سود مند ثابت ہوگا۔

تفیصلات سنیے نفیسہ ہودبھائے کی زبانی:

please wait

No media source currently available

0:00 0:03:42 0:00


XS
SM
MD
LG