رسائی کے لنکس

کرونا وائرس سے پاکستان میں اموات بڑھ کر 10 ہوگئیں


Coronavirus in Pakistan
Coronavirus in Pakistan

کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے دنیا بھر میں بیس ہزار سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں، جب کہ پاکستان میں اب تک اس بیماری سے 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی بہت سی وجوہات ہیں اور ممکن ہے کہ یہ بیماری پاکستان میں ابھی اپنی ابتدائی شکل میں ہو۔

شکاگو کی لوئیولا یونیورسٹی میں پروفیسر، ڈاکٹر طاہر روہیل نے کہا ہے کہ کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے۔ لہٰذا، ابھی تحقیق سے جاننا ہو گا کہ اس وقت دنیا میں ایسے کتنے لوگ ہیں جو اس وائرس کو دوسروں میں منتقل کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ کام اس لیے زیادہ دشوار ہے، کیونکہ کچھ مریضوں میں کوئی علامات نہیں ہوتیں۔ لیکن، اس کے باوجود وہ اور لوگوں کو بیمار کر دیتے ہیں۔

جناح ہسپتال میں ریڈیولوجسٹ ڈاکٹر سہیل سہتو نے کہا ہے کہ سندھ نے سب سے پہلے اس مرض کی تشخیص شروع کی اور لوگوں کو گھروں میں پابند کیا جس کی وجہ سے سندھ میں وبا کی صورت حال دیگر صوبوں کی بنسبت بہتر ہے۔

ڈاکٹر روہیل کہتے ہیں کہ امریکہ اور یورپ میں اموات، بیماریوں میں مُبتلا بڑی عمر کی آبادی میں ہوئی ہیں۔

لیکن، دونوں ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ باوجود اس کے کہ پاکستان کی آبادی کم عمر ہے، یہ وقت پاکستان کیلئے بھی تشویشناک ہے۔

ڈاکٹر روہیل نے کہا کہ ’’یہ وبا جتنی تیزی سے پھیلتی ہے اس کے پیش نظر اب ملک بھر میں بڑے اجتماع سے لوگوں کو دور رکھنے کی ضرورت ہے، ورنہ پاکستان اس مرض سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکے گا''۔

please wait

No media source currently available

0:00 0:04:03 0:00

XS
SM
MD
LG