رسائی کے لنکس

امریکہ میں مریض ساڑھے تین لاکھ، اموات 10 ہزار سے زیادہ


امریکہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ اٹلی، اسپین اور امریکہ کے بعد جرمنی میں بھی مریض ایک لاکھ سے زیادہ ہو گئے ہیں، جب کہ برطانیہ میں تصدیق شدہ کیسز پچاس ہزار اور اموات پانچ ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق پیر کو دنیا کے 209 ملکوں اور خود مختار علاقوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 29 ہزار کے قریب اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 73 ہزار 800 سے زیادہ سے زیادہ ہو گئیں۔ پیر کو 76 ملکوں میں کم از کم ایک ہلاکت ہوئی۔

فرانس میں 24 گھنٹوں کے دوران 833، اٹلی میں 636، اسپین میں 528، برطانیہ میں 439، بیلجیم میں 186، ایران میں 136 اور نیدرلینڈز میں 101 اموات ہوئیں۔ اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 16523، اسپین میں 13169، فرانس میں 8911، برطانیہ میں 5373، ایران میں 3739، نیدرلینڈز میں 1867 اور بیلجیم میں 1632 ہوچکی ہے۔

امریکہ میں پیر کی دوپہر تک 800 سے زیادہ اموات ہوئی تھیں۔ اس طرح اموات کی کل تعداد 10400 سے زیادہ ہو گئی۔ جرمنی میں پیر کو 28 اموات کے بعد کل تعداد 1662 اور چین میں 2 اموات کے بعد کل اموات 3331 ہو گئی ہیں۔

امریکہ میں اب تک 19 لاکھ افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں جن میں سے ساڑھے 3 لاکھ میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اسپین میں ایک لاکھ 35 ہزار، اٹلی میں ایک لاکھ 32 ہزار، جرمنی میں ایک لاکھ ایک ہزار، فرانس میں 98 ہزار، چین میں 81 ہزار، ایران میں 60 ہزار اور برطانیہ میں 51 ہزار تصدیق شدہ کیسز کا علم ہو چکا ہے۔

ترکی، سویڈن اور سوئزرلینڈ میں بھی مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ سویڈن میں پیر کو 76، ترکی میں 75 اور سوئزرلینڈ میں 47 اموات ہوئیں۔ ترکی میں اب تک 30 ہزار، سوئزرلینڈ میں 21 ہزار اور سویڈن میں 7 ہزار کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

دنیا بھر میں اس وقت بھی 46 ہزار سے زیادہ مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ ان میں امریکہ کے لگ بھگ 9 ہزار، فرانس اور اسپین کے سات سات ہزار، ایران، اٹلی اور جرمنی کے چار چار مریض شامل ہیں۔

اب تک دنیا بھر میں 2 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ افراد وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں چین کے 77 ہزار، اسپین کے 40 ہزار، جرمنی کے 28 ہزار، ایران کے 24 ہزار، اٹلی کے 22 ہزار اور امریکہ کے 19 ہزار شہری شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG