رسائی کے لنکس

برطانیہ میں کرونا وائرس کی نشان دہی کے لیے موبائل ایپلی کیشن متعارف


فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایک ایسی موبائل ایپلی کیشن متعارف کرائی گئی ہے۔ جس کے ذریعے دو میٹر کے فاصلے پر موجود وبا سے متاثرہ افراد کی نشاندہی ہو سکے گی اور صارفین کو کرونا وائرس سے متاثرہ مقامات سے متعلق بھی خبردار کیا جا سکے گا۔ تاکہ وہ اس جگہ جانے سے اجتناب کریں۔

موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین کے لیے ان مقامات کی نشان دہی بھی کی جائے گی جو کرونا وائرس سے محفوظ ہیں اور وہ ان مقامات کا دورہ کرسکتے ہیں۔

اس ایپلی کیشن کو جمعرات کے روز انگلینڈ اور ویلز میں متعارف کرایا گیا ہے۔

برطانیہ کے ادارے 'نیشنل ہیلتھ سروسز' کی متعارف کردہ ایپلی کیشن ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب برطانیہ کو وبا کی دوسری لہر کا سامنا ہے اور وہاں ان دنوں روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی تعداد اس کے قریب پہنچ رہی ہے جتنی پہلی لہر کے عروج کے دنوں میں تھی۔

حکومت نے کرونا وائرس کی ایپلی کیشن مئی میں متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ مگر ابتدائی ٹرائل میں مسائل پیدا ہو گئے تھے۔ بعد ازاں یہ ایپلی کیشن تیار کرنے والوں نے مقامی ماڈلز ترک کر کے گوگل اور ایپل کے ماڈلز کے استعمال سے اسے مکمل کیا۔

ایپلی کیشن کی ریلیز میں تاخیر پر حکومت کا مؤقف یہ تھا کہ اسمارٹ فونز کے ذریعے کرونا کا مقابلہ کرنا اہم نہیں ہے۔

تاہم اب برطانیہ کے امورِ صحت کے سیکرٹری میٹ ہنکاک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جیسے جیسے روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ہر ذریعے کو وائرس سے لڑنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یہ ایپ بلوٹوتھ سگنلز کے ذریعے اس وقت لاگ آن ہو جاتی ہے جب کوئی ایسا شخص جس کے سمارٹ فون پر یہ اپیلی کیشن موجود ہو، کسی دوسرے ایسے شخص سے رابطے میں آتا ہے، جس کے فون پر یہ اپیلی کیشن ہو اور اس سے فاصلہ دو میٹر سے کم ہو اور 15 منٹ سے زیادہ وقت تک یہ صورت حال برقرار رہے۔

کرونا وائرس ویکسین کی معلومات ہیکرز کا ہدف
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:02 0:00

اگر ایسے میں کسی موقع پر ان میں سے کسی شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو جائے، تو وہ ان تمام لوگوں کو جس سے وہ رابطے میں آیا ہو، اس کی اطلاع دے سکتا ہے اور مذکورہ افراد14 دن قرنطینہ میں رہ سکتے ہیں۔

ایپلی کیشن ہر صارف کو ایک آئی ڈی دیتی ہے جس سے اس کی معلومات اور شناخت خفیہ رہتی ہے۔

اس ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی بکنگ بھی کرا سکتے ہیں۔ اپنی علامات چیک کر سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن 16 برس سے زائد عمر کے افراد کے استعمال کے لیے ہے۔

XS
SM
MD
LG