رسائی کے لنکس

مظفرآباد: ایک اور مریض ہلاک، کرونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 219 ہوگئی


فائل
فائل

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کرونا وائرس میں مبتلا ایک مریض کی موت۔ کووڈ19 وائرس سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد کرونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 219 ہوگئی ہے۔

نئے سامنے آنے والے تمام کیسز کا تعلق مظفرآباد سے ہے۔ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں اب تک 5501 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں، جن میں سے 5441 کے نتائج آ چکے ہیں۔

اب تک 99 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ 115 مریض زیر علاج ہیں اور پانچ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

مرنے والے ان پانچ مریضوں میں سے 4 کا تعلق مظفرآباد، جبکہ ایک کا میرپور سے تھا۔

XS
SM
MD
LG