رسائی کے لنکس

عالمی کپ 2011ء کا سب سے بڑا چھکا


عالمی کپ 2011ء کا سب سے بڑا چھکا
عالمی کپ 2011ء کا سب سے بڑا چھکا

آسٹریلیا کے شین واٹسن نے کینیڈ ا کے خلاف میچ میں عالمی کرکٹ کپ 2011ء کا سب سے بڑا چھکا لگانے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جس کافاصلہ 104 میٹر بتایا گیا ہے۔

بدھ کو بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا کی ٹیم 211 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی اور اس ہدف کو آسٹریلیا نے باآسانی حاصل کرلیا جبکہ پندرہ اوورز ابھی باقی تھے۔ آل راؤنڈر واٹسن نے 94 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعز از بھی حاصل کیا۔

آسٹریلیانے عالمی کپ کے پانچ میچ کھیلے ہیں اور سب میں فتح حاصل کرکے گروپ اے میں سرفہرست ہے جبکہ اُس کا آخری میچ ہفتہ کو پاکستان کے خلاف ہوگا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی کوارٹرفائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG