رسائی کے لنکس

کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء میں آسٹریلیا کی مسلسل پانچویں فتح


کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء میں آسٹریلیا کی مسلسل پانچویں فتح
کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء میں آسٹریلیا کی مسلسل پانچویں فتح

عالمی کرکٹ کپ 2011ء کے بدھ کو کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

بھارتی شہر بنگلور میں کھیلے گئے گروپ "بی" کے میچ میں کینیڈا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پوری ٹیم 45.4 اوورز میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواباً آسٹریلیا نے 212 رنز کا آسان ہدف 5ء34 اوورز میں حاصل کرلیا۔

کینیڈا کے جانب سے اوپنر حرا پٹیل نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے تین چھکوں اورپانچ چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔ کپتان اشیش بگائی 39 اور زبین سرکاری 34 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کینیڈین بلے بازآسٹریلین بالرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹہر سکا اور پوری ٹیم 4ء45 اوورز میں 211 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے بریٹ لی نے 4 اور شان ٹیٹ اورجیسن کریجزا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواباً آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر اوورز میں حاصل کرلیا۔ آسٹریلیا کی گرنے والی پہلی دو وکٹیں اوپنرز بریڈ ہیڈن اور شین واٹسن کی تھیں جو بالترتیب 29 ویں اوور میں 88 اور 30 ویں اوور میں 94 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

آئوٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی کپتان رکی پونٹنگ تھے جو 207 کے مجموعی اسکور پر صرف 7 رنز بنا کر ڈیوی سن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

آسٹریلیا گروپ ’اے ‘ میں پانچ میچ کھیل کر نو پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے اور وہ پہلے ہی کوارٹر فائنلز میں اپنی جگہ بنا چکا ہے۔ گروپ کے چار میچز میں آسٹریلیا نے اپنے حریفوں کو شکست سے دوچار کیا ہے جبکہ سری لنکا کے ساتھ اس کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس پر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔

ادھر کینیڈا کا آج کرکٹ ورلڈ کپ کا آخری میچ تھا۔کینیڈا نے کل چھ میں سے پانچ میچوں میں اپنے حریفوں سے شکست اٹھائی جبکہ صرف کینیا پر فتح پاکر دو پوائنٹس حاصل کیے۔

XS
SM
MD
LG