رسائی کے لنکس

افغانستان کا سری لنکا کو جیت کے لئے 250رنز کا ہدف


افغانستان کے رحمت شاہ رنز کے لیے بھاگ رہے ہیں اور سری لنکا کے ملنگا گیند کو باؤنڈری کی طرف جاتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ 17 ستمبر 2018
افغانستان کے رحمت شاہ رنز کے لیے بھاگ رہے ہیں اور سری لنکا کے ملنگا گیند کو باؤنڈری کی طرف جاتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ 17 ستمبر 2018

ایشیاء کپ میں گروپ’ بی‘کے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو جیت کے لئے250 رنز کا ہدف دیا ہے۔ رحمت شاہ نے 72 رنز بنائے جبکہ تھسارا پریرا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

’ڈو اور ڈائی‘ میچ میں جہاں سری لنکن بولر شروعات میں متاثر کن بولنگ نہیں کرسکے وہیں فیلڈرز نے بھی کئی آسان کیچ چھوڑے جس کی وجہ سے افغانستان ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں249 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

افغانستان کی طرف سے وکٹ کیپربیٹسمین محمد شہزاد اور احسان اللہ نے 57 رنز کا اچھا آغاز دیا۔ محمد شہزاد جو تیزی سے رنز بنا رہے تھے 34 رنز کی اننگز کھیل کر دھنن جایا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

نئے بیٹسمین رحمت شاہ نے احسان اللہ کے ساتھ مل اسکور میں مزید 50 رنز کا اضافہ کیا۔ رحمت شاہ بھی دھنن جایا نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

کپتان اصغر افغان لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف ایک رن بناکر جیاسوریا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

رحمت شاہ نے سری لنکن بولرز کا جم کر سامنا کیا اور کئی شاندار اسٹروکس کی مدد سے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد نبی صرف 15 رنز بناسکے۔ جب تک رحمت شاہ کریز پر تھے ایسا لگ رہا تھا کہ افغان ٹیم ایک بڑا اسکور بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔ لیکن رحمت شاہ کے آؤٹ ہونے کے بعد ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی اور پوری ٹیم 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

افغان ٹیم نے اننگز کے آخری 9 اوورز 6 وکٹیں گنوا کر 59 بنائے۔ تھسارا پریرا سری لنکا کے سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے اور 55 رنز کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسری جانب لاستھ ملنگا آج وہ پرفارمنس نہ دکھا سکے جو بنگلادیش کے خلاف افتتاحی میچ میں دکھائی تھی۔ وہ مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے اور 66 رنز کے عوض صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

XS
SM
MD
LG