رسائی کے لنکس

ایشیا کپ: پاکستان نے افغانستان کو ہرادیا


پاکستان کے وکٹ کیپر عمر اکمل 102 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کے وکٹ کیپر عمر اکمل 102 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےآٹھ وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے تھے۔ جواباً افغانستان کی پوری ٹیم 2ء47 اوورز میں 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 72 رنز سے شکست دیدی ہے۔

بنگلہ دیش کے شہر فتح اللہ میں جمعرات کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےآٹھ وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے تھے۔

جواباً افغانستان کی پوری ٹیم 2ء47 اوورز میں 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے نور علی زردان اور اصغر استانک زئی بالترتیب 44 اور 40 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہے۔

محمد حفیظ نے 29 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ سعید اجمل اور عمر گل نے دو، دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز اسکور کیے۔

وکٹ کیپر عمر اکمل 102 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انھوں نے تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے یہ سینچری اسکور کی۔

افغانستان کی طرف سے زردان، میرواعظ اشرف اور سمیع اللہ شیروانی نے دو، دو جب کہ حمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بارہویں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں 12 رنز سے شکست ہوئی تھی جب کہ بدھ کو کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹورنامنٹ کے چوتھا میچ جمعے کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG