رسائی کے لنکس

بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی جیت


Free Syrian Army fighters run for cover as a tank shell explodes on a wall during heavy fighting in the Ain Tarma neighborhood of Damascus, Syria.
Free Syrian Army fighters run for cover as a tank shell explodes on a wall during heavy fighting in the Ain Tarma neighborhood of Damascus, Syria.

میلبورن میں بھارت کے خلاف کھیلا جانے والا پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے 122 رنز سے جیت کر چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کرلی۔

میچ کے چوتھے روز مہمان ٹیم 292 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 169 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی طرف سے پیٹنسن نے چار، سڈل نے تین، ہلفنہاس نے دو اور لیون نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 240 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ مائیکل ہسی 89 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی طرف سے یادوو نے چار اور ظہیر خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 333 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم 282 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔

پیٹنسس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیریز کا دوسرا میچ تین جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG