رسائی کے لنکس

logo-print

سہواگ کا نیا عالمی ریکارڈ


وریندر سہواگ

بھارت کے بلے باز وریندر سہواگ نے ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

جمعرات کو اندور میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارتی کپتان سہواگ نے ڈبل سینچری بنا کر اپنے ہی ہم وطن سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا۔ انھوں نے 149 گیندوں پر 25 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 219 رنز بنائے۔

بھارت نے اس میچ میں ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 418 رنز بنائے۔

پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں میزبان ٹیم کو دو، ایک سے برتری حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG