رسائی کے لنکس

پہلا ٹیسٹ: سری لنکا کے 178 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر سلوا 80 اور کپتان میتھیوز دس رنز پر کھیل رہے تھے۔ پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے دو اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن تین وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

جمعرات کو گال میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی۔

میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا اور دوسرے دن بھی کھیل دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔

میزبان ٹیم کے ابتدائی بلے باز کرونارتنے 21 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد کاوشال سلوا اور نے سنگکارا کا ساتھ نبھایا۔

سنگاکارا نصف سینچری مکمل کرنے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھریمانے تھے جو آٹھ رنز بنا سکے۔ ان کی وکٹ محمد حفیظ کے حصے میں آئی۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر سلوا 80 اور کپتان میتھیوز دس رنز پر کھیل رہے تھے۔

تین ٹیسٹ میچوں کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

پاکستانی ٹیم 2006ء کے بعد سری لنکا میں ہونے والی کوئی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی ہے۔

XS
SM
MD
LG