رسائی کے لنکس

ورلڈکپ کا آغاز، بھارت کی جیت


ورلڈکپ کا آغاز، بھارت کی جیت
ورلڈکپ کا آغاز، بھارت کی جیت

کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے ورلڈ کپ کا آغاز ہو گیا ہے اور ہفتہ کو میر پور میں شیر بنگلا سٹیڈیم میں گروپ بی میں شامل بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیمیوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔جس میں بھارت نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو 87 رنز سے شکست دے دی۔

دسویں ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر370 رنز بنائے۔ وریندر سہواگ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پانچ چھکوں اور چودہ چوکوں کی مدد سے 175 رنز بنائے۔ ورلڈ کپ مقابلوں کی یہ پانچواں بڑا سکور ہے۔ دوسرے نمایاں بلے باز کوہلی رہے جنہوں نے 100 رنز بنائےاور آؤٹ نہیں ہوئے۔

370 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ ا وورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر283 رنز بناسکی۔

بنگلہ دیش کے اوپنر بیٹسمین تمیم اقبال 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان شکیب الحسن نے 55 رنز بنائے

بھارت کے میڈیم پیسر مناف پٹیل نے48 رنز دے کر چاروکٹیں حاصل کیں۔ وریندر سہواگ مین آف دی میچ قرار پائے۔

اتوار کے روز نیوزی لینڈ چنائے میں کینیا کے مدمقال ہے جب کہ گروپ اے میں میزبان سری لنکا کی ٹیم کینیڈا کے خلاف میدان میں اتر رہی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ’آئی سی سی‘ کی ایک روزہ میچوں کے بارے میں درجہ بندی کے مطابق بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے جب کہ بنگلہ دیش آٹھویں نمبر پر ہے۔

2007 کے عالمی کپ مقابلوں کے پہلے ہی راؤنڈ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا ۔

کرکٹ کے ان عالمی مقابلوں میں 14 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔ آسٹریلیا نے چار، ویسٹ انڈیز نے دو جب کہ بھارت، پاکستان اور سری لنکا نے ایک ایک بار کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔

جنوبی ایشیا کے تین ملک بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش مشترکہ طور پر ان مقابلوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG