رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ کی کینیا کے خلاف دس وکٹوں سے فتح


ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ کی کینیا کے خلاف دس وکٹوں سے فتح
ورلڈ کپ:نیوزی لینڈ کی کینیا کے خلاف دس وکٹوں سے فتح

کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں اتوار کو بھار ت کے شہر چنائے میں گروپ اے کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے کینیا کو دس وکٹوں سے ہرا دیا۔

کینیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا لیکن ابتدا ہی سے وہ مخالف ٹیم کے باؤلروں کے سامنے بے بس نظر آیا۔ اس کے تمام کھلاڑی چوبیسویں اوور میں محض 69رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے بیننٹ نے چار جبکہ ساؤتھی اور اورام نے تین،تین کھلاڑی کو آوٴٹ کیا ہے۔

جیت کے لیے70رنز کا آسان ہدف نیوزی لینڈ کے ابتدائی بلے بازوں نے صرف آٹھ اوورز میں حاصل کرلیا۔

ورلڈ کپ کا پہلا میچ گروپ بی میں شامل ٹیموں کے مابین ہفتے کو کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 87رنز سے ہرا دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG