رسائی کے لنکس

چوتھا ون ڈے: سری لنکا کی 44 رنز سے فتح


کولمبو میں کھیلا جانے والا چوتھا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ سری لنکا نے 44 رنز سے جیت لیا۔

ہفتہ کو میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔ کمارا سنگاکارا 97 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 199 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ مہمان ٹیم کے بلے باز سری لنکن باؤلروں کے سامنے بے بس دکھائی دیے اور چھ بیٹسمین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پانچ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو 2، ایک سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔ تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG