رسائی کے لنکس

سپر ایٹ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی


عمر گل نے تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے
عمر گل نے تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے

ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے ایک میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

جمعہ کو کولمبو میں کھیلے جا رہے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

ڈومنی 48 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی طرف سے یاسر عرفات اور کپتان محمد حفیظ نے دو، دو جب کہ سعید اجمل اور عمر گل نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز بھی کچھ اچھا نہ ہوا اور اس کے بلے باز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے۔

تاہم عمر گل نے غیر متوقع طور پر جارحانہ اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ انھوں نے تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد سعید اجمل اور عمر اکمل نے اپنی ٹیم کو آخری اوور میں ایک چھکے اور چوکے کے ساتھ فتح دلائی۔
XS
SM
MD
LG