رسائی کے لنکس

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کے 48 پر پانچ آؤٹ


سنگاکارا نے ناقابل تسخیر 199 رنز بنائے
سنگاکارا نے ناقابل تسخیر 199 رنز بنائے

گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم ابتدائی نقصان کے بعد مشکل سے دوچار نظر آئی۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر اس کے پانچ کھلاڑی محض 48 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوچکے تھے۔

مہمان ٹیم کے تین کھلاڑی، اظہر علی، سعید اجمل اور اسد شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ کپتان محمد حفیظ 20 اور توفیق عمر 9 رنز بنا سکے۔

سری لنکا کی طرف سے کلاسیکرا اور راندیو نے دو، دو جب کہ ہیراتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا نے ہفتہ کو میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 300 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا لیکن پاکستانی اسپنر سعید اجمل آغاز ہی سے چھائے رہے اور انھوں نے سری لنکن بلے بازوں کو مشکل میں ڈالے رکھا اور صرف 15 رنز کے اضافے کے بعد کپتان جے وردنے کو سعید اجمل نے بولڈ کردیا۔ انھوں نے 62 رنز بنائے۔

چوتھی وکٹ سماراویرا کی تھی جو صرف چھ رنز بنا سکے جب کہ میتھیوز بغیر کسی رن کے آؤٹ ہوئے۔ کھانے کے وقفے کے بعد سری لنکن بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں کھیل پیش کیا اور اسکور کو 472 تک لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

سنگاکارا صرف ایک رن کے فرق سے اپنی ڈبل سینچری مکمل نہ کرسکے۔ انھوں نے 199 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ دوسرے قابل ذکر بلے باز دلشان تھے جنہوں نے 101 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے سعید اجمل نے پانچ، محمد حفیظ نے تین اور عبدالرحمن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

XS
SM
MD
LG