رسائی کے لنکس

پہلا ٹیسٹ: دو وکٹوں کے نقصان پر سری لنکا کے 300 رنز


گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں جمعہ کو سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پراعتماد انداز میں پہلی اننگز کا آغاز کیا۔

پہلی وکٹ پاراناویتانا کی گری جو 24 رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ دلشان اور سنگاکارا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 187 تک پہنچایا کہ اسی اثنا میں سعید اجمل نے دلشان کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ دلشان نے 101 رنز بنائے۔

پہلے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو دو وکٹوں کے نقصان پر میزبان ٹیم کا اسکور 300 رنز تھا جب کہ کمارسنگاکارا 111 اور کپتان جے وردنے 55 رنز پر کھیل رہے تھے۔

ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث ایک میچ کی پابندی کا شکار پاکستانی کپتان مصباح الحق اس میچ میں شامل نہیں ہیں اور ان کی جگہ محمد حفیظ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں جنید خان اور محمد ایوب کو شامل کیا گیا ہے جب کہ سری لنکن ٹیم میں چاناکا ولیگیدارا کی جگہ نووان پرادیپ میچ میں حصہ لے رہے ہیں۔ محمد ایوب کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔

XS
SM
MD
LG