رسائی کے لنکس

پاکستا ن کے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 331رنز


سلمان بٹ (فائل فوٹو)
سلمان بٹ (فائل فوٹو)

سڈنی میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے 331رنز بنائے اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ اس طرح اسے آسٹریلیا پر 204رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عمران فرحت اور سلمان بٹ قابل ذکربلے باز رہے جنہوں نے بالترتیب 53 اور 71 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 127 بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ باولر محمد آصف نے چھ ، محمد سمیع نے تین اور عمر گل نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

ملبورن میں کھیلا جانا والا ٹیسٹ میچ آسٹریلیا نے 170 رنز سے جیت کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کررکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG