رسائی کے لنکس

چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کو جیت کے لیے 237 رنز درکار


فائل
فائل

انگلینڈ میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 237 رنز کا حدف دیا ہے۔ اس پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

سری لنکا کی طرف سے اوپنر ڈک ویلا نے 73 رنز کی نمایاں اننگ کھیلی جبکہ کپتان ایجلو میتھیوز 39 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

سری لنکا کے اوپنرز نے شروع میں اچھے اسٹروک کھیلے لیکن اس کی پہلی وکٹ 26 کے مجموعی اسکور پر گر گئی، 83 کے اسکور پر اس کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔ کپتان ایجلو میٹھیوز نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں اوپنر ڈک ویلا کے ساتھ مل کر اسکور 161 تک پہنچا دیا تھا جب وہ محمد عامر کی بال پر بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد آنے والا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 49.2 اوروں میں 236 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

پیر کو کارڈف میں ہونے والے میچ کے لیے پاکستان نے اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی اور شاداب خان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا ہے جنہوں نے اس میچ میں دو وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے بھی آج کے میچ کے لیے ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی اور انجری کا شکار کشال پریرا کی جگہ دھنن جایا ڈی سلوا کو اسکواڈ میں جگہ دی جو محض ایک رن بنا پائے۔

پوائنٹ ٹیبل میں پاکستان اور سری لنکا دونوں کے دو، دو پوائنٹس ہیں۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ کا مقابلہ کرے گی۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا۔

XS
SM
MD
LG