رسائی کے لنکس

سری لنکا کے 107 پر سات آؤٹ، بارش کے باعث میچ میں تعطل


پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جمعرات کو پالی کیلے میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

میزبان ٹیم شروع ہی سے مشکلات کا شکار نظر آئی اور اس کی پہلی وکٹ آٹھ رنز پر گر گئی۔ بعد میں آنے والے بلے باز بھی کوئی خاطر خواہ کھیل پیش نہ کرسکے اور 37 اوورز کے اختتام پر جب بارش کی وجہ سے کھیل دوبارہ روکا گیا تو سری لنکا کے سات کھلاڑی محض 107 رنز پر پویلین واپس جا چکے تھے۔

پاکستان کی طرف سے عمر گل نے تین، محمد سمیع اور محمد حفیظ نے دو، دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ملنگا اور اسپنر رنگانا ہیراتھ کی سری لنکن ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پاکستانی ٹیم قیادت مصباالحق کررہے ہیں جب کہ عمر گل، یونس خان، اظہر علی اور سرفراز احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین اب تک ایک روزہ میچوں کی 12 سیریز کھیلی جا چکی ہیں جس میں سے پاکستان نے 8 اور سری لنکا نے 4 میں فتح حاصل کی۔

گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کیا تھا۔

پاکستان نے اپنے دورے کا آغاز ٹی ٹوئنٹی سیریز سے کیا جو کہ ایک، ایک سے برابر رہی۔ اس دورے میں اسے تین ٹیسٹ میچ بھی کھیلنا ہیں۔

XS
SM
MD
LG