رسائی کے لنکس

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا سری لنکا کو 23 رنز سے ہرا دیا


شاہد آفریدی نے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا
شاہد آفریدی نے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا

سری لنکا کے ساحلی شہر ہمبنٹوٹا میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 23 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ، ایک سے برابر کردی۔

مہندا راجا پاکسے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔

آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہونے۔

سری لنکا کی جانب سے کلاسیکارا اور لوکواراچی نے دو، دو جب کہ پیریرا نے ایک ووٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم بیسویں اوورز میں 99 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے یاسر عرفات، محمد سمیع نے تین، تین، شاہد آفریدی نے دو جب کہ سہیل تنویر اور سعید اجمل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شاہد آفریدی کو میچ کا جب کہ سہیل تنویر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG