رسائی کے لنکس

پاکستان امریکہ خواتین کرکٹ: پہلے T20 میں پاکستان کی فتح

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، مقررہ 20 اوروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے۔ پاکستانی کھلاڑی عالیہ رزاق نے اپنے کیریر کی پہلی سینچری سکور کی

امریکہ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا پہلا ٹی ٹونٹی میچ پاکستان نے جیت لیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، مقررہ 20 اوروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے۔ پاکستانی کھلاڑی عالیہ رزاق نے اپنے کیریر کی پہلی سینچری سکور کی۔

اننگ بریک کے بعد، بارش کے باعث میچ کے اورز کم کرکے 17 کر دیے گئے، جن میں امریکی ٹیم کو 203 رنز کا ہدف حاصل کرنا تھا، جب کہ امریکی ٹیم 17 اوروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر صرف 49 رنز بنا سکی۔

دوسرا میچ امریکی ایسٹڑن ٹائم کے مطابق ساڑھے تین بجے شروع ہوا۔

پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو کامیاب ثابت ہوا۔

دوسرے میچ میں امریکی ٹیم پہلے بلے بازی کر رہی ہے اور اس نے اب تک 17 اوروں میں 6 وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان نے اس میچ میں دو شاندار رن آوٹ کیے۔

پاکستان اور امریکہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں کھیلے جارہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے سے واپسی پر چھے دن کے لیے امریکہ میں رکی ہے۔ پاکستانی ٹیم کو اس دورے کی دعوت یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن نے دی تھی۔

یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن کے خواتین ونگ کے چیرمین سید مسعود اختر چک کا کہنا ہے کہ یہ امریکی ٹیم کے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے کہ آئی سی سی کی فل ممبر اور عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر کی پاکستانی ٹیم، امریکی ٹیم کے ساتھ کھیلنے کے لیے امریکہ آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ان کی کئی برسوں کی خواہش پوری ہو گئی ہے اور چاہیں گے کہ مستقبل میں یہ پارٹنر شپ مزید آگے بڑھے۔

پاکستانی ٹیم کے کوچ معتصم رشید نے کہا پاکستان امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ امریکی ٹیم پاکستان ٓئے اور ہماری کلب لیول کی ٹیموں کے ساتھ گھیلے تاکہ امریکی کھلاڑیوں کو کھیل بہتر کرنے کا موقع ملے۔

بدھ کو دو میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم جمعرات کو اورلینڈو ڈزنی اور دیگر تھیم پارکس کی سیر کو جائیں گی جس کے بعد ہفتے کی شام وہ واپس پاکستان روانہ ہو جائیں گی۔

پاک امریکہ خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20 میچ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خواتین کھلاڑی گراونڈ میں موجود ہیں
1/11 پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خواتین کھلاڑی گراونڈ میں موجود ہیں
<span class="zoomMe">پاکستانی ٹیم کو اس دورے کی دعوت یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن نے دی ہے</span>
2/11 پاکستانی ٹیم کو اس دورے کی دعوت یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن نے دی ہے
زلزلے سے زیادہ نقصان ایران میں ہوا ہے جہاں آفات سے نبٹنے کے قومی ادارے کے ترجمان بہنام سعیدی کے مطابق اب تک 207 افراد کی ہلاکت اور 1700 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
3/11 زلزلے سے زیادہ نقصان ایران میں ہوا ہے جہاں آفات سے نبٹنے کے قومی ادارے کے ترجمان بہنام سعیدی کے مطابق اب تک 207 افراد کی ہلاکت اور 1700 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی امریکہ کے دورے کے دوران
4/11 پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی امریکہ کے دورے کے دوران
پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا
5/11 پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا
امریکی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی پریکٹس کرتے ہوئے
6/11 امریکی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی پریکٹس کرتے ہوئے
پاکستانی ٹیم کے کوچ معتصم رشید نے کہا ہے کہ پاکستان، امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہے
7/11 پاکستانی ٹیم کے کوچ معتصم رشید نے کہا ہے کہ پاکستان، امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہے
پاکستانی کھلاڑی پریکٹس کرتے ہوئے
11/11 پاکستانی کھلاڑی پریکٹس کرتے ہوئے
Previous slide
Next slide

  • 16x9 Image

    محمد عاطف

    محمد عاطف وائس آف امریکہ اردو سروس کے ویب اور سوشل میڈیا منیجنگ ایڈیٹر ہیں۔ انہیں فیس بک اور ٹویٹر پر فالو کریں۔ 

This item is part of
XS
SM
MD
LG