رسائی کے لنکس

آسڑیلیا کے خلاف واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے شعیب ملک کپتان مقرر


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے شعیب ملک کو شاہد آفریدی کی جگہ کپتان مقررکر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان پانچویں اور آخری ایک روز بین الاقوامی میچ میں بال ٹمپرنگ کرنے پر شاہد آفریدی پر دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

شاہد آفرید ی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی غلطی پر شرمندہ اور معذرت خواہ ہیں۔ اعجاز بٹ نے مزید کہا کہ اُنھوں نے کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا استعفی رد کر دیا ہے اور وہ اس سال اپریل میں ہونے والے ٹوئٹنی ٹوئنٹی عالمی کپ تک اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ پانچ فروری کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG