رسائی کے لنکس

ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ کے ہاتھوں افغانستان کو 15 رنز سے شکست


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اس میچ میں انگلینڈ کی طرف سے صرف معین علی 41 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے بدھ کو کھیلے گئے گروپ میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 15 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اپنی پوزیشن کو بہتر بنا لیا ہے۔

دہلی کے فیروز شاہ کوٹلا اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔

143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بنا سکی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے دیا گیا 230 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کر لیا تھا اور ایسی ٹیم کو افغانستان جیسی نئی ٹیم کے ہاتھوں صرف 142 رنز تک محدود کردینے کو مبصرین افغان کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی قرار دے رہے ہیں۔

افغانستان کی ٹیم پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہے۔

اس میچ میں انگلینڈ کی طرف سے صرف معین علی 41 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔

افغانستان کی طرف سے محمد نبی اور راشد خان نے دو، دو جب کہ امیر حمزہ اور سمیع اللہ شنواری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کی طرف سے شفیق اللہ نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 35 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی اور عادل راشد نے دو، دو جب کہ جورڈن، معین علی اور اسٹوکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

معین علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

انگلینڈ نے اب تک سپرٹین مرحلے میں تین میچ کھیل کر دو میں کامیابی کے بعد چار پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں جبکہ افغانستان اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکا ہے۔

XS
SM
MD
LG