رسائی کے لنکس

پہلا ٹیسٹ سری لنکا نے 21 رنز سے جیت لیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سری لنکا نے ابوظہبی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 21 رنز سے ہرا کر 1-2 سے برتری حاصل کر لی۔

کھیل کے آخری روز سری لنکا کی پوری ٹیم 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ ڈک ویلا نے دوسری اننگ میں بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ 40 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اُن کے علاوہ سلوا نے 25 اور مینڈس نے 18 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے نہایت عمدہ مالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اُن کے علاوہ محمد عباس نے دو اور حسن علی، محمد شفیق اور حارس سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یوں توقع تھی کہ جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم کیلئے زیادہ مشکل نہ ہو گا۔ لیکن پاکستان کی پوری ٹیم 114 رنز بنا کر پیولین لوٹ گئی اور یوں یہ ٹیسٹ سری لنکا نے 21 رنز سے جیت لیا۔

پاکستانی ٹیم نے اپنی بیٹنگ شروع کی تو آغاز اچھا نہ تھا اور پہلی اننگ میں نصف سنچری بنانے والے سمیع اسلم صرف دو رنز بنا کر رنگنا ہیراتھ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ ا ُس کے بعد پاکستان کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔ اظہر علی بغیر کوئی رنز بنائے لکمل کا شکار بنے۔ ایک مرحلے پر صرف 36 رنز پر پاکستان کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ شان مسعود 7 ، بابر اعظم 3 ، اسد شفیق 20 ، ہارث سہیل 34 ، سرفراز 19 ، حسن علی اور 8 ، محمد عامر نے 9 رنز بنائے۔ آخری آؤٹ ہونے والے بیٹسمین محمد عباس تھے جو کوئی رن نہ بنا سکے۔ یاسر شاہ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیہ کے رنگنا ہراتھ نے اس اننگ میں 6 وکٹیں حاصل کیں ۔ اُنہوں نے اس ٹیسٹ میں 101 رنز دے کر 11 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دا میچ قرار پائے۔ اُنہوں نے نہ صرف اپنے کیرئر کی 400 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں بلکہ وہ پاکستان کے خلاف 101 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز میں 422 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے لیکن سری لنکا کی دوسری اننگز کے آغاز پر ہی پاکستانی باؤلروں نے چار اہم حریف بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا کر میچ کو دلچسپ صورتحال کی طرف موڑ دیا۔

ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے روز اتوار کو پاکستان حریف ٹیم کی پہلی اننگز کے اسکور 419 رنز کے مقابلے میں صرف تین رنز کا ہی اضافہ کر سکا۔

پاکستان کی طرف سے اظہر علی 85 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے جب کہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں حارت سہیل نے 76، شان مسعود نے 59 اور سمیع اسلم نے 51 رنز اسکور کیے۔ کپتان سرفراز احمد صرف 18 رنز ہی بنا سکے۔

سری لنکا کی طرف سے ہیراتھ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ جب کہ لکمال اور فرنینڈو نے دو، دو اور پریرا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا نے جب اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو صرف 20 کے مجموعی اسکور پر کرونارتنے یاسر شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے دس رنز اسکور کیے۔ بعدازاں سلوا 25 اور تھریمانے سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پہلی اننگز میں 155 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلنے والے کپتان چندی مل صرف سات رنز ہی بنا سکے۔

چوتھے دن کا کھیل جب ختم ہوا تھا سری لنکا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنا لیے تھے۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 419 رنز بنائے تھے جس میں کپتان چندی مل کی ناقابل تخسیر 155 رنز کی اننگز بھی شامل تھی جب کہ ابتدائی بلے باز کرونارتنے 93 اور ڈکویلا 83 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی طرف سے محمد عباس اور یاسر شاہ نے تین، تین، حسن علی نے دو اور حارث سہیل نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

XS
SM
MD
LG