رسائی کے لنکس

ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کے خلاف ویسٹ انڈیز کی فتح


ویسٹ انڈیز کی ٹیم (فائل فوٹو)
ویسٹ انڈیز کی ٹیم (فائل فوٹو)

ویسٹ انڈیز نے دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 229 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ، صفر سے جیت لی۔

بدھ کو بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے آخری روز میزبان ٹیم 507 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 278 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

تمیم اقبال 83 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے بشو نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 355 رنز بنائے جس میں ایڈورڈز اور پاول بالترتیب 121 اور 72 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 231 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگزمیں 383 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا۔ براوو 195 رنز کے ساتھ بلے بازوں میں سرفہرست رہے۔

ویسٹ انڈیز کو ایڈوروڈز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو ٹیسٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز ملا۔

بنگلہ دیش میں ہونے والی اس کرکٹ سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میزبان ٹیم نے جیتا تھا جب کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز دو، ایک اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے ویسٹ انڈیز نے فتح حاصل کی۔

XS
SM
MD
LG