رسائی کے لنکس

عالمی کرکٹ کپ کے کوارٹر فائنل میچوں کی ترتیب


پہلا کوارٹر فائنل شیر بنگال اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا
پہلا کوارٹر فائنل شیر بنگال اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا

برصغیرکے تین ملکوں کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جانے والے کرکٹ کے دسویں عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میچو ں کا آغا ز 23 مارچ سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچ سے ہوگا جو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ 24 مارچ کو بھارتی شہر احمد آباد میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا۔ اس کے بعد 25 مارچ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا کوارٹر فائنل میچ ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا اور آخر ی کوارٹر فائنل میں 26مارچ کو کولمبو میں سری لنکاکا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

تیسرے اور چوتھے کوارٹر فائنل میچوں میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میچ 29 مارچ کو کولمبو میں کھیلا جائے گا جبکہ پہلے اوردوسرے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میچ بھارت کے شہر موہالی میں 30 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

دسویں عالمی کرکٹ کپ کا فائنل میچ 2 اپریل کو ممبئی کے وین کھڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG