رسائی کے لنکس

پاکستان کوارٹر فائنل میچ بھارت میں نہیں کھیل سکے گا


پاکستان کوارٹر فائنل میچ بھارت میں نہیں کھیل سکے گا
پاکستان کوارٹر فائنل میچ بھارت میں نہیں کھیل سکے گا

پاکستان اپنا کوارٹر فائنل میچ بھارت میں نہیں کھیل سکے گا کیونکہ گروپ اے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم ہی بھارتی شہر احمد آباد میں گروپ بی میں تیسری پوزیشن والی ٹیم کے ساتھ کھیل سکتی ہے اور گروپ اے میں یہ پوزیشن سری لنکا یا آسٹریلیا کے حصے میں آئے گی ۔

آج کے میچ میں اگر چہ سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر 9 پوائنٹ کے ساتھ عارضی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے تاہم گروپ میں پہلی پوزیشن کا فیصلہ کل آسٹریلیا اورپاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد ہو گا جو ٹیم کل کا میچ جیتے گی ،گروپ کی حکمرانی اسی کے سر ہو گی۔

آسٹریلیا کے پاس 9 پوائنٹ ہیں اور اگر وہ کل فتح حاصل کر لیتا ہے تو اس کے پاس گیارہ پوائنٹس ہو جائیں گے۔ یوں وہ فہرست میں پہلی پوزیشن پر آ جائے گااور سری لنکاکی ٹیم9 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلی جائے گی ۔یوں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے 8،8 پوائنٹس ہو جائیں گے اور جس کا رن ریٹ بہتر ہو گا وہی تیسرے نمبر پر آئے گا۔

دوسری صورت میں اگر کل پاکستان آسٹریلیا کو شکست دے دیتا ہے تو اس کے دس پوائنٹ ہو جائیں گے اور وہ پہلے نمبر پر آ جائے گا جبکہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے پاس نو ،نو پوائنٹ ہوں گے اور ان دونوں میں سے جس کا رن ریٹ بہتر ہو گا وہی دوسری پوزیشن حاصل کرے گا جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر چلا جائے گا ۔

یوں پاکستان اپنا کوارٹر فائنل میچ شیر بنگال اسٹیڈیم ڈھاکایا پھر پریما داسا اسٹیدیم کولمبو میں ہی کھیل سکے گا۔

XS
SM
MD
LG