رسائی کے لنکس

قبرص: سابق صدر کی لاش چوری کرنے پر تین افراد گرفتار


قبرص: سابق صدر کی لاش چوری کرنے پر تین افراد گرفتار
قبرص: سابق صدر کی لاش چوری کرنے پر تین افراد گرفتار

خیال ہے کہ لاش کو تاوان وصول کرنے کے لیے چُرایا گیا تھا


قبرص کی پولیس نے منگل کے روز کہا ہے کہ اُس نے سابق صدر تاسَوس پاپا دو پُلَس کی لاش کی چوری کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ تینوں افراد کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ترجمان نے ان افراد کے نام نہیں بتائے۔

مسٹر پاپا دو پُلَس کی لاش، دارالحکومت نکوسیا کے باہر اُن کی قبر سے چُرائے جانے کے تین مہینے بعد پیرکے روز دستیاب ہوگئى تھی۔ چوروں نے لاش کو نکوسیا کے ایک دوسرے قبرستان میں لے جاکر دفن کردیا تھا۔

عہدے داروں کا خیال ہے کہ لاش کو تاوان وصول کرنے کے لیے چُرایا گیا تھا۔

منگل کو اس سے پہلے پولیس نے کہا تھا کہ ڈی این اے کے نتائج سے ثابت ہوگیا ہے کہ جو لاش دستیاب ہوئى ہے، وہ مسٹر پاپا دوپُلَس ہی کی ہے۔

چوروں نے مسٹر پاپادوپُولَس کے باقیات کو 11 دسمبر کو اُن کے تابوت سے نکال لیا تھا۔ وہ پھیپھڑے کے سرطان کے باعث اُن کی وفات کی پہلی برسی کا دن تھا۔

XS
SM
MD
LG