رسائی کے لنکس

ورلڈ اکنامک فورم کا 'کرسٹل ایوارڈ' دیپیکا کے نام


دیپیکا پڈوکون ایوارڈ وصول کرتے ہوئے۔
دیپیکا پڈوکون ایوارڈ وصول کرتے ہوئے۔

بالی وڈ فلم نگری کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ورلڈ اکنامک فورم کا کرسٹل ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں اُنہیں یہ ایوارڈ دماغی صحت کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

اس موقع پر دیپیکا نے اپنی تقریر میں کہا کہ اُنہیں دماغی صحت کے لیے لڑی جانے والی جنگ میں بہت جدوجہد کرنا پڑی۔ ان کی یہ جنگ افسردگی اور دماغی اضطراب کے خلاف تھی۔

دپیکا پڈوکون 'لیو، لو، لاف فاؤنڈیشن' کی بانی ہیں۔ یہ فاؤنڈیشن ڈپریشن کا شکار لوگوں کی دماغی طور پر بحالی میں مدد کے لیے کرتی ہے۔

انہوں نے تقریر کے دوران جذباتی انداز میں کہا کہ جتنا وقت مجھے یہ ایوارڈ وصول کرنے میں لگا ہے اتنی دیر میں ایک اور شخص خودکشی کے سبب دنیا چھوڑ گیا ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی معیشت کو ڈپریشن یعنی افسردگی یا دماغی بیماری کے سبب سالانہ 10 کھرب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

دیپیکا کے بقول، انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی والدہ کے اصرار پر ڈپریشن سے متعلق آگاہی حاصل کی اور اُنہی کے کہنے پر دماغی بیماری کے شکار افراد کی مدد کا فیصلہ کیا۔

اپنی تقریر کے دوران اداکارہ نے کہا کہ ڈپریشن ایک عام طبی مگر قابل علاج بیماری ہے۔ اس بیماری کا تجربہ ہی تھا جس نے مجھے براہ راست 'لیو، لو، لاف فاؤنڈیشن' قائم کرنے کی ترغیب دی۔

انہوں نے تقریر کے اختتام پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا ہر شخص سے یہ کہنا چاہتی ہیں کہ وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں۔

یاد رہے کہ دیپیکا کی رواں ماہ ہی نئی فلم 'چھپاک' ریلیز ہوئی ہے جس پر کچھ تنقید ہوئی لیکن باکس آفس پر اس کی مجموعی کارکردگی بہتر رہی۔

XS
SM
MD
LG