رسائی کے لنکس

دل والوں کو بھاگئی ’دل والے‘، 100 کروڑ کا بزنس


برطانیہ ،آسٹریلیا،خلیجی ممالک، ملائیشیا اور دیگر ملکوں میں بھی ’دل والے‘ ریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سال کی پہلی فلم بن گئی۔

شاہ رخ خان اور کاجول جیسے میگا اسٹارز سے سجی روہت شیٹھی کی فلم ”دل والے “ نے 100 کروڑ روپے کما کر باکس آفس پراپنا راج قائم کرلیا اور رنویرسنگھ اور دپیکا پڈکون کی ”باجی راوٴ مستانی“ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی اخبارانڈین ایکسپریس کے مطابق” دل والے “نے ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں100کروڑ کا بزنس کرکے ”باجی راوٴ مستانی “کومات دے دی جو46 اعشاریہ77 ملین روپے ہی کما سکی۔

برطانیہ ،آسٹریلیا،خلیجی ممالک،ملائیشیا اور دیگرملکوں میں بھی ’دل والے‘ ریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سال کی پہلی فلم بن گئی۔

دنیا بھرکی طرح پاکستانی باکس آفس پربھی ’دل والے ‘کو شائقین نے ہاتھوں ہاتھ لیا۔ ’باجی راوٴ مستانی‘ کو بھی اچھا رسپونس ملا اوران دونوں فلموں کی ریلیز نے سناٹے کا شکارپاکستانی باکس آفس کی رونقیں بحال کردیں۔

پاکستان میں اب تک ’باجی راوٴ مستانی‘۔۔۔’ دل والے‘ کے مقابلے میں صرف ایک چوتھائی بزنس کرسکی۔

پاکستان میں’ باجی راوٴ مستانی ‘امپورٹ کرنے والے ادارے ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائرکٹرعابد رشید نے’ ایکسپریس ٹربیون ‘کو بتایا” دل والے“ کے حوالے سے ”باجی راوٴ مستانی “کے بہت پیچھے رہ جانے کا تاثردرست نہیں۔” باجی راوٴ ۔۔“ اب تک 21ملین کا بزنس کرچکی ہے اور”دل والے“ کو ٹف ٹائم دے رہی ہے۔“

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ”یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہئے کہ ”دل والے“ پاکستان بھرمیں 85 سے زیادہ سینما گھروں میں جبکہ ”باجی راوٴ مستانی “ 70 اسکرینز پر ریلیز کی گئی۔“

XS
SM
MD
LG