رسائی کے لنکس

درہ خیبر کے قریب ڈرون حملہ، سات افراد ہلاک


پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں سے متاثرہ افراد اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے۔
پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں سے متاثرہ افراد اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے۔

صوبہ خیبر پختون خوا کے قبائلی علاقے میں امریکی ڈورن کے مزائل حملے میں مشتبہ سات عسکریت پسند ہلا ک ہوگئے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے پاکستانی انٹیلی جنس کے عہدے داروں کے حوالے سے کہا ہے کہ بغیر پائلٹ کے ایک ڈرون طیارے نے درہ خیبر کے قریب سپن درنگ کے علاقے میں ایک گاڑی کے کو نشانہ بنایا۔

درہ خیبر افغانستان میں اتحادی افواج کو رسد فراہم کرنے کا ایک اہم راستہ ہے۔

ڈورن کے ذریعے زیادہ تر مزائل حملے شمالی وزیرستان میں ہوئے ہیں جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہاں القاعدہ کے سینیئر راہنماؤں اور طالبان کے حقانی گروپ کی پناہ گاہیں موجود ہیں۔

پاکستان ڈرون حملوں پر سرکاری طورپر احتجاج کرتا ہے تاہم امریکہ کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے خلاف جنگ میں ڈرون ایک اہم ہتھیار ہے۔

XS
SM
MD
LG