رسائی کے لنکس

خیبر ایجنسی:ڈرون حملے میں 24 ہلاک


خیبر ایجنسی:ڈرون حملے میں 24 ہلاک
خیبر ایجنسی:ڈرون حملے میں 24 ہلاک

قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں جمعہ کو مشتبہ امریکی ڈروں طیاروں کے میزائل حملے میں کم ازکم 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں افغان سرحد کے قریب واقع وادی تیراہ میں خوشحال نگر،نِگروس اور صمدانہ میں کی گئیں۔

اس قبائلی علاقے میں 24گھنٹوں کے دوران تین ڈورن حملے ہوچکے ہیں۔ گذشتہ روزپہلی بار خیبر ایجنسی میں ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا تھا جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس سے قبل جاسوس طیاروں سے وزیرستان خصوصاً شمالی وزیرستان میں تواتر سے حملے کیے جاتے رہے ہیں۔

دریں اثناء صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع ہنگو میں نامعلوم سمت سے داغے گئے چار راکٹوں سے ایک خاتون اور دو بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے۔ شہر میں پہلے ہی حالات کی کشیدگی کے پیش نظر بازار بند ہیں اور تاحال عاشورہ کے ماتمی جلوس بھی برآمد نہیں ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG