رسائی کے لنکس

جنوبی وزیرستان: ڈورن حملے میں پانچ ہلاک


جنوبی وزیرستان: ڈورن حملے میں پانچ ہلاک
جنوبی وزیرستان: ڈورن حملے میں پانچ ہلاک

قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں منگل کو بغیر پائلٹ کے مبینہ امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں کم از کم پانچ مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

ڈرون طیارے سے داغے گئے ان میزائلوں کا ہدف افغان سرحد کے قریب اس قبائلی علاقے میں شدت پسندوں کے زیر استعمال ایک مکان تھا۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

حالیہ مہینوں میں زیادہ تر ڈرون حملوں کا ہدف افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے مراکز اور مبینہ ٹھکانے تھے لیکن جنوبی وزیرستان میں بھی عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر ایسے ہی اکا دُکا حملے کیے جاتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG