رسائی کے لنکس

حماس کے کارکن کی ہلاکت، مشتبہ قاتل کینیڈا میں گرفتار


حماس کے کارکن کی ہلاکت، مشتبہ قاتل کینیڈا میں گرفتار
حماس کے کارکن کی ہلاکت، مشتبہ قاتل کینیڈا میں گرفتار

دبئی پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ حماس کے ایک کارکن کو دبئی میں ہلاک کرنے والے مشتبہ شخص کو کینیڈا میں گرفتار کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل داہی خلفان تمیم نے منگل کو عرب میڈیا کو بتایا کہ کینیڈا نے متحدہ عرب امارات کے اہل کاروں سے گرفتاریوں کو صیغہٴ راز میں رکھنے کے لیے کہا ہے۔ اُنھوں نے مشتبہ شخص کا نام ظاہر نہیں کیا۔

ایسوشیٹڈ پریس نے خبر دی ہے کہ کینیڈا نے اِس بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

حماس کمانڈر محمود المبحوح کو ایک مسلح دستے نے 19جنوری کو ہلاک کیا تھا جس کے بارے میں دبئی پولیس کا خیال ہے کہ اُسے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے بھیجا تھا۔

اِس سے قبل دبئی کے پولیس سربراہ نے کہا تھا کہ ایک نامعلوم ملک نے ایک اہم مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

ہلاکت میں مبینہ طور پر30سے زائد افراد ملوث تھے۔ اُن میں سے کئی ایک جعلی پاسپورٹوں پر سفر کر رہے تھے

XS
SM
MD
LG