رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 247 رنز کا ہدف


پاکستان کے بہترین بلے باز یونس خان جنھیں آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں ڈراپ کر دیا گیا تھا، اس میچ میں انھیں شامل کیا گیا ہے

ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 247 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پیر کے روز دبئی میں کھیلے جانے والے اس پہلے میچ میں، پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بیٹنگ کے دوران، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 50 اورز میں 246 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی، روز ٹیلر میچ بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے، ایک شاندار سینچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستانی کھلاڑی وہاب ریاض نے اپنی بہترین باؤلنگ سے نیوزی لینڈ کے ایک اور کھلاڑی کو 26 رنز پر پویلین لوٹ جانے پر مجبور کیا؛ جبکہ، پاکستان کے مقابل ٹیم کے 44 اورز پر 3 کھلاڑی آوٹ اور دو کھلاڑی 14 اور 10 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

اس سے قبل،مہمان ٹیم نے جب بیٹنگ شروع کی تو صرف 44 کے اسکور پر اُس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ براؤن لی 14 اور ولیمسن 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے یہ دونوں محمد عرفان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جب کہ دیوسچ کو وہاب ریاض نے 26 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار اس وقت ہو گئی جب کچھ ہی دیر بعد لیتھم کو یونس خان نے 13 رنز پر رن آؤٹ کر دیا جب کہ شاہد آفریدی نے نیشم کو ایک رن پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ اس وقت مہمان ٹیم کا اسکور چھ وکٹوں کے نقصان پر 198 تھا۔

پاکستان کے بہترین بلے باز یونس خان جنھیں آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں ڈراپ کر دیا گیا تھا اس میچ میں انھیں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے باؤلنگ ایکشن غیر قانونی ہونے پر پاکستانی اسپنر محمد حفیظ کی باؤلنگ کرانے پر فوری پابندی عائد کر دی تھی جس کے بعد یہ ان کا پہلا میچ ہے۔ وہ بحیثیت بلے باز ٹیم کا حصہ ہیں جب کہ وہ میچ میں باؤلنگ نہیں کر سکیں گے۔

اس سے قبل پاکستان کے اسپنر سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کو بھی غیرقانونی قرار دے کر ان پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ایک روزہ سیریز میں پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر رہی تھی۔

پاکستان اور مہمان ٹیم کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ 12 دسمبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG