رسائی کے لنکس

بُرج الخلیفہ میں افطار کے تین اوقات


بُرج الخلیفہ میں افطار کے تین اوقات
بُرج الخلیفہ میں افطار کے تین اوقات

دبئی میں قائم دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج الخلیفہ میں رہائش پذیر مسلمان ماہ رمضان کے روزے تین مختلف اوقات میں افطار کررہے ہیں۔جس کی وجہ یہ ہے کہ عمارت کی اوپر کی منزلوں میں اس وقت بھی سورج نظر آرہا ہوتا ہے جب کہ سطح زمین پر وہ غروب ہوچکا ہوتا ہے۔

برج الخلیفہ کی بلندی 828 میٹر ہے۔

مفتی شہر نے اس مسئلے کے حل کے ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پہلی سے 80 ویں منزل تک کے مکین اپنا روزہ شہر کے لوگوں کے ساتھ افطار کریں۔ جب کہ اس سے اوپر150ویں منزل تک کے رہائشی افطار کے وقت میں دو منٹ جمع کرنے کے بعد اپنا روزہ کھولیں ۔ اور اس سے اوپر کی منزلوں میں اقامت پذیر اپنے افطار کے وقت میں مزید ایک منٹ کا اضافہ کرلیں۔

علماء کرام نے برخ الخلیفہ میں رہنے والوں سے کہاہے کہ وہ افطار سے پہلے یہ یقین کرلیں انہیں سورج دکھائی نہیں دے رہا۔ کیونکہ عمارت کے زیادہ بلند ہونے کی وجہ سے زمین پر غروب ہونے کے بعد بھی سورج نظر آتارہتاہے۔

XS
SM
MD
LG