رسائی کے لنکس

دبئی: نگرانی کے نئے آلات کی تنصیب


محمود المبحوح
محمود المبحوح

دبئی پویس کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس سال کے شروع میں حماس کے ایک عہدے دار کے قتل کی وجہ سے خلیج کی حکومت نگرانی کے اپنے نظام کو وسعت دینے کے لیے ساڑھے 13 کروڑ ڈالر سے زیادہ صرف کرے گی۔

لیفٹننٹ جنرل ضاحی خالفان نے اخبار ’نیشنل‘ کو بتایا کہ شہر میں نصب 25 ہزار کیمروں سے جنوری میں حماس کے عہدے دار محمود المبحوح کے قتل میں ملوث افراد کی شناخت میں مدد ملی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دبئی میں ان تمام علاقوں میں نگرانی کے لیے کیمرے نصب کرنا چاہتی ہے، جہاں اس وقت یہ سہولت موجود نہیں ہے۔

دبئی نے ایک مقامی ہوٹل میں قیام پذیر حماس کے راہنما کے قتل کا الزام اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد پر عائد کیاتھا۔حکام کا کہنا ہے کہ قاتلوں نے دبئی میں داخلے کے لیے جعلی پاسپورٹ اور برطانیہ، آئرلینڈ، فرانس ، جرمنی اور آسٹریلیا کے شہریوں کی چوری شدہ شناختیں استعمال کی تھیں۔

اسرائیل ، قتل میں اپنے ایجنٹوں کے ملوث ہونے کی تصدیق یا تردید سے انکار کرچکاہے ۔

XS
SM
MD
LG