رسائی کے لنکس

دبئی ٹیسٹ: پاکستان جیت سے 7 وکٹوں کی دوری پر


چوتھے دن آوٹ ہونے والے تینوں کھلاڑی محمد عباس کا شکار بنے
چوتھے دن آوٹ ہونے والے تینوں کھلاڑی محمد عباس کا شکار بنے

دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 462 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنالئے، آسٹریلیا کو جیت کے لئے مزید 326 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو فتح کے لیے کھیل آخری روز حریف ٹیم کے ساتھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے 181 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز ڈکلیئر کردی تھی جس کے بعد مہمان ٹیم کو 462 رنز کا نسبتاً مشکل ہدف ملا، آسٹریلوی اوپنرز نے دوسری اننگز میں بھی عمدہ آغاز دیا، ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 87رنز بنائے۔

پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب محمد عباس نے فنچ کو 49 کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر اسی اور میں شان مارش کو بغیر کھاتہ کھولے وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔

محمد عباس نے اپنے اگلے ہی اوور میں نئے آنے والے بیٹسمین مچل مارش کو بھی صفر پر پویلین کی راہ دکھا دی،87 رنز پر آسٹریلیا کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا لیکن اسکور میں بھی کسی اضافے کے بغیر اس کی تین وکٹیں گریں۔

یکدم تین وکٹیں گرنے کے بعد میچ پر پاکستان کی گرفت اور مضبوط ہو گئی تاہم عثمان خواجہ اور نئے آنے والے بیٹسمین ٹریوس ہیڈ نے پاکستانی بولرز کا جم کا سامنا کیا اور مزید کوئی وکٹ نہیں گرنے دی۔ پاکستان نے اس وقت چوتھی وکٹ گرانے کا موقع گنوا دیا جب سلپ میں کھڑے اسد شفیق حارث سہیل کی بال پر عثمان خواجہ کا کیچ نہ پکڑ سکے۔

چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 50 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز کے ساتھ کریس پر موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے آج صرف محمد عباس کامیاب بولر ثابت ہوئے اور تینوں وکٹیں اُنہی کے حصے میں آئیں۔

XS
SM
MD
LG