رسائی کے لنکس

ڈیوائن براوو کا پاکستان آنے کا اعلان


ڈیوائن براوو
ڈیوائن براوو

پاکستان سپر لیگ کا ایک بڑ ا ’کارنامہ‘ یہ ہے کہ اس سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ڈیرن سیمی، اے بی ڈولیئر جیسے کئی بڑی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اب ایک اور نامور کھلاڑی نے پاکستان آکر کرکٹ کھلنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ ہیں ویسٹ انڈیز کے اسٹار کرکٹر ڈیوائن براوو جنہوں نے جمعرات کو ایک ویڈیو پیغام میں پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لیے پاکستان آکر کرکٹ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کی دو روز قبل پہلے ہی ڈرافٹنگ ہو چکی ہے جس کے تحت وہ کوئٹہ گلیدی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ اسی سبب انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل کی چیمپئن ٹرافی جیتنے میں بھی کامیاب رہے گا۔

ڈیوائن براوو آخری مرتبہ سن 2006 میں پاکستان آئے تھے یعنی 12سال بعد ان کی واپسی ہو رہی ہے۔

ڈیوائن براوو ٹی ٹوئنٹی میں 450 وکٹیں لینے کے علاوہ سن 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا تھا۔

انہی کی بدولت ویسٹ انڈیز دوسری بار ورلڈ چیمپئن بن سکا تھا۔

ڈیوائن حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ لیکن انہوں نے لیگز کرکٹ کھیلنے سے کبھی منع نہیں کیا۔

XS
SM
MD
LG