رسائی کے لنکس

ای سگریٹ سے متعلق مزید سخت ضابطوں پر غور


الیکٹرانگ سگریٹ (فائل فوٹو)
الیکٹرانگ سگریٹ (فائل فوٹو)

الیکٹرانک سگریٹ کے مزید ممکنہ مضرِ صحت اثرات سامنے آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت الیکٹرانک سگریٹ کی مارکیٹنگ اور فروخت سے متعلق مزید سخت ضوابط بنانے پر زور دے رہا ہے۔

جینیوا سے لیزا شلائن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ، یورپ اور دیگر علاقوں سے ای سگریٹ کے استعمال (ویپنگ) سے مزید اموات اور لوگوں کے بیمار ہونے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کے حکام میں ای سگریٹ کے استعمال سے متعلق تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ بیلجیئم میں ایک نوجوان کی ویپنگ سے موت اور فلپائن میں صارفین کے بیمار پڑنے سے متعلق خبریں مزید اقدامات کی متقاضی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ویپنگ کے آلات کا بدستور مارکیٹ میں فروخت کے لیے موجود ہونا پریشان کُن ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کرسچئن لنڈیمئیر نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا ہے کہ اس صنعت نے اپنی پراڈکٹ کو محفوظ بنانے سے متعلق جو دعوے کیے ہیں وہ ثابت نہیں ہو سکے ہیں۔

امریکہ میں بیماریوں پر قابو پانے اور پیشگی تحفظ کے ادارے نے تصدیق کی ہے کہ ملک کی 24 ریاستوں اور دارالحکومت واشنگٹن میں اب تک ایسی 42 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ جن کا تعلق ویپنگ سے ہے۔

XS
SM
MD
LG